خیر پور میں میں سیاہ کاری کے الزام پر جرگے کے حکم کے بعد ایک خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آ گئی۔پولیس کے مطابق 10 اپریل کو ٹنڈو مستی کے قریب خاتون خالدہ چانڈیو کو مبینہ طور پر جرگے کے فیصلے کے تحت قتل کیا گیا۔واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ 4 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، جن میں سے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔حکام کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں اور واقعے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی