پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوابلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کیخلاف کیس میںصوبائی حکومت سے دوبارہ جواب طلب کرلیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوابلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے بعد ایکٹ میں ترمیم کی،ترمیم کے بعد خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کم کئے گئے، الیکشن کے بعد ترمیم کرنا غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ صوبائی حکومت کی درخواست گزاروں سے بات چل رہی ہے، پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت سے دوبارہ جواب طلب کرلیا،عدالت نے کیس کی سماعت 23اکتوبر تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی