i پاکستان

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنرراج لگانے کی باتیں قبل ازوقت ہیں،ناصر حسین شاہتازترین

October 02, 2026

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہخیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنرراج لگانے کی باتیں قبل ازوقت ہیں، صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کا موقف ہے کہ کوئی ایسی چیز اچانک سے نہیں ہونی چاہیے، وزیراعظم کا بھی یہی موقف تھا،کسی صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی جمہوری لحاظ سے ناپسندیدہ ہے۔ایک انٹرویو میں یر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ گورنر راج سے متعلق بہت زیادہ بحث ہو رہی ہے صدر اور وزیراعظم کی میٹنگ فارمل تھی وزیراعظم امریکا سے آئے تھے تو دورے سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں کے پی سے متعلق بھی بات ہوئی، صدر اور بلاول بھٹو کا موقف ہے کہ کوئی ایسی چیز اچانک سے نہیں ہونی چاہیے، کسی صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی جمہوری لحاظ سے ناپسندیدہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایسا نہیں ہے کہ گورنرراج یا ایمرجنسی لگانی ہے اور ہمیں قائل کرنے آئے تھے جو صدر اور بلاول کاموقف ہے وہی وزیراعظم کا بھی موقف تھا۔ناصرشاہ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہونی چاہیے ایسا نہ ہو کہ ایمرجنسی یا گورنر راج ناگزیر ہو جائیں

پوری کوشش یہی ہیکہ ایسی صورتحال نہ ہو جس پر اقدامات اٹھانا پڑیں، پی ٹی آئی کے کچھ رہنمائوں میں سنجیدگی ہے لیکن کچھ بھڑکیں مار رہے ہیں جو مناسب نہیں، خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنرراج لگانے کی باتیں قبل ازوقت ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ محسن نقوی نے امن وامان کی صورتحال سے متعلق بات کی، ملاقات میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت سنجیدہ نہیں ہو رہی، میٹنگ میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان حکومت کا موازنہ بھی دیا گیا بلوچستان کے وزیراعلی کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کی سپورٹ کر رہے ہیں جب کہ بتایا گیا خیبرپختونخوا میں کارروائیوں کو سپورٹ نہیں دی جارہی، بتایاگیا خیبرپختونخوا کی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالی جاتی ہے محسن نقوی کابھی یہی خیال تھا کہ پہلے بات چیت کی کوشش کی جائے۔ محسن نقوی کا خیال ہیکہ صوبائی حکومت کیلئے امن و امان ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) میں اگر تھر کے بچے کامیاب ہوئے ہیں تو اس پر کسی کو حیران ہونے کی ضرورت نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی