i پاکستان

خیبرپختونخوا کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کا سفر جاری رکھیں گے،شہبازشریفتازترین

September 15, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی ترقی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کا سفر جاری رکھیں گے۔وزیراعظم سے گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ، وزیراعظم ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں صوبے کے مجموعی سیاسی حالات، امن و امان، اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی ترقی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام جاری رکھے گی۔دوران ملاقات وفاق اور صوبے کے درمیان ہم آہنگی اور عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے مزید کوششوں پر بھی زور دیا گیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ بھی موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی