i پاکستان

خیبرپختونخوا کے شہری وزیراعلی کی کارکردگی سے غیر مطمئن، سہیل آفریدی پر شدید تنقیدتازترین

September 28, 2026

پی ٹی آئی کی انتشاری سیاست سے تنگ خیبر پختونخوا کے شہریوں نے وزیراعلی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔شہریوں نے سیاسی احتجاج اور سڑکوں کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کیعوام کو مشکلات کے بجائے امن اور معمولات زندگی کی بحالی چاہیے۔رپورٹ کے مطابق شہریوں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے صرف شر و فساد پھیلانے والے ہیں، امن لانے والے نہیں ہوسکتے، تحریک انصاف ایک شرپسند جماعت ہے جو صرف ملک میں شر اور فساد پھیلاتی ہے۔شہریوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ملک اور ریاستی اداروں کے خلاف زہر اگل رہی ہے ایسا نہیں کرنا چاہیے، صوبے کے حالات ہمارے لیے ٹھیک کردیں، ہمیں عمران خان کی ضرورت نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی