خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز پٹن کے مغرب میں تقریبا 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا اور اس کی گہرائی 25 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ صبح 7 بج کر 17 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی