i پاکستان

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی،16فروری کو ہوگاتازترین

February 13, 2026

خیبرپختونخوا اسمبلی کا جمعہ کو ہونے والا اجلاس ایک بار پھر سے ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس 16 فروری تک ملتوی کیا گیا ہے، اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ رات گئے کیا گیا۔جمعہ کو طلب کئے گئے اجلاس کے لئے باقاعدہ ایجنڈا بھی جاری کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس جمعہ کو ہونے والے احتجاج کے باعث ملتوی کیا گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی