i پاکستان

خیبر پختونخوا صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح 47 فیصد سے تجاوز کرگئیتازترین

September 16, 2026

خیبر پختونخوا صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ کر 47.43 فیصد تک پہنچ گئی۔صحت پروگرام کے تحت 83.4 فیصد سی سیکشن نجی ہسپتالوں میں کیے گئے، ۔ رپور کے مطابق طبی ضرورت کے بجائے مالی مفاد کے لیے سی سیکشن کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ سی سیکشن ہسپتالوں کو نارمل ڈیلیوری کے مقابلے میں زیادہ مالی فائدہ دیتا ہے، صحت پروگرام میں سی سیکشن پیکیج 26 ہزار 575 روپے جبکہ نارمل ڈیلیوری پیکیج 15 ہزار 129 روپے مقرر ہے۔صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح میں اضافے کی بڑی وجہ مالی مفادات اور نگرانی کا فقدان قرار دیا گیا ہے، جبکہ بڑھتی شرح نے ہسپتالوں کی مانیٹرنگ اور نگرانی کے نظام پر بھی سوالات اٹھا دئیے ہیں۔غیر ضروری سی سیکشن سے ماں اور بچے کی صحت متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ بار بار سی سیکشن سے خواتین میں پیچیدگیوں کے امکانات بڑھنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔سی سیکشن کی بڑھتی شرح نے خیبر پختونخوا صحت پروگرام کے مقاصد پر بھی سوالات اٹھا دئیے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی