i پاکستان

خیبر پختونخوا نے مالی سال 2026-27 کیلئے 2 بجٹ تیار کر لئے ،رپورٹتازترین

June 17, 2026

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کے نئے مالی سال 2026-27 کے لئے دو بجٹ تیار کرلئے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق سرکاری حکام نے بتایا ہے کہ بجٹ کے حوالے سے وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے محکمہ خزانہ کو تین ماہ کا بجٹ پیش کرنے سے متعلق ابھی تک کوئی احکامات نہیں ملے ۔ محکمہ خزانہ نے دو بجٹ تیار رکھے ہیں جن میں ایک مکمل اور دوسرا 3 ماہ کا ہے ۔ آئندہ مالی سال کا مکمل بجٹ جس کا حجم 2200 ارب روپے سے زیادہ رکھا گیا ہے جبکہ دوسرا بجٹ تین ماہ کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔ سرکاری حکام کے مطابق مکمل بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے لئے 500 ارب روپے سے زیادہ مختص کیے گئے ہیں جبکہ دوسرا بجٹ تین ماہ کے لئے تیار کیا گیا ہے جس کا حجم 300 ارب روپے سے زیادہ ہے۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ سہ ماہی بجٹ کی صورت میں صرف جاری اور غیر ترقیاتی اخراجات کی منظوری دی جائے گی، جبکہ اس عرصے کے دوران صوبے میں کسی نئے ترقیاتی منصوبے کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی