i پاکستان

خیبر پختونخوا میں ٹی ایم اوز اور ہائوس آفیسرز کے ماہانہ وظیفے میں15فیصد اضافہ،نوٹیفیکیشن جاریتازترین

September 10, 2026

خیبر پختونخوا میں ٹی ایم اوز اور ہائوس آفیسرز کے ماہانہ وظیفے میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔محکمہ خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرینی ڈاکٹرز اور ہائوس آفیسرز کے ماہانہ وظیفے میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، ہائوس آفیسرز کے وظیفے میں ہر سال مزید 5 فیصد اضافہ ہوگا۔صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد ہاس آفیسرز کے وظیفے میں اضافہ کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی