گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی نے بے روزگاری اور غربت میں اضافہ کیا۔فیصل کریم کنڈی نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ غربت کے خاتمے کے لیے پالیسیوں اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے فلاحی اور ترقیاتی منصوبے انتہائی ضروری ہیں۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے میں معاشی آسودگی کے لیے قیام امن ترجیحات ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی