i پاکستان

خیبر پختونخوا کے 37 مراکز صحت آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہتازترین

September 28, 2026

خیبر پختونخوا ہیلتھ فائونڈیشن نے صوبے کے 37 مراکز صحت کی مینجمنٹ اور آپریشنز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جاری بیان کے مطابق مراکز صحت کی آئو ٹ سورسنگ کا مقصد صحت کے شعبے میں معیار، رسائی اور کوریج کو بہتر بنانا ہے۔ اس سلسلے میں اہل اور تجربہ کار فرموں، تنظیموں اور جوائنٹ وینچرز سے دلچسپی کے اظہار کی درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔فائو نڈیشن کے مطابق دیر لوئر، ہنگو، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کرم، لکی مروت، اورکزئی، بونیر، پشاور اور سوات کے مراکز صحت آئوٹ سورسنگکیلئے فہرست میں شامل ہیں۔اسی طرح شانگلہ، نوشہرہ، شمالی وزیرستان، مہمند، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں کے مراکز صحت بھی آئوٹ سورسنگ کے منصوبے کا حصہ ہوں گے۔خیبر پختونخوا ہیلتھ فائونڈیشن کے مطابق ہر صحت مرکز کو الگ پراجیکٹ تصور کیا جائے گا، جبکہ خواہشمند امیدواروں کو فارم 4 کے مطابق اپنی ترجیحات ظاہر کرنا ہوں گی۔فائو نڈیشن نے واضح کیا ہے کہ مراکز صحت کی مینجمنٹ اور آپریشنز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آئوٹ سورس کیے جائیں گے، جس کے لئے اہل اور تجربہ رکھنے والی فرموں، تنظیموں اور جوائنٹ وینچرز سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی