i پاکستان

خیبر پختونخوا حکومت نے پی ٹی آئی مذکراتی ٹیم کے پیروں تلے سے زمین کھینچ لی،سینیٹرشیریں رحمانتازترین

October 06, 2026

حکومتی مذکراتی ٹیم کی رکن اور پیپلزپارٹی کی سنیئرراہنما سینیٹر شریں رحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے پی ٹی آئی ٹیم کے پیروں تلے سے زمین کھینچ لی ،ہم نے فریقین کو اچھے رویے کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی، حکومت کی طرف سے اپوزیشن کو عمران خان کے علاج اور ڈاکٹر کی رسائی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ایک انٹرویو میں شیریں رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ٹیم سے پہلے دن پوچھا کہ کیا خیبر پختونخوا حکومت کے نمائندے کی ضرورت نہیں؟ ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت سے کہا تھا دہشت گردی کے خلاف جنگ کی اونرشپ لیں، صوبائی حکومت کو کہا کہ آپ الگ خارجہ پالیسی نہیں بناسکتے پی ٹی آئی کی ٹیم نے تمام چیزوں پر اتفاق کرلیا تھا۔سینیٹرشیریں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف پولیس نہیں لڑ سکتی، آپریشن میں فوج لڑتی ہے انسداد دہشت گردی میں فوج علاقے کلیئر کرتی ہے اور علاقہ پولیس کو دیتی ہے، اسد قیصر نے بار بار کہا کہ کائونٹر ٹیررازم معاہدوں کو اون کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کو ڈیکٹیٹ کیا جارہا تھا، رات 3 بجے تک ہم سب نے بہت کوشش کی لیکن ہمیں کہا گیا وہ لانگ مارچ نہیں روک رہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب سمجھ رہے تھے کہ بریک تھرو ہورہا ہے، چار بار ڈرافٹ بنا، ہم نے انتظار کیا وہ آئے اور کہا کل سے مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے لیکن مارچ نہیں روکا گیا ۔شیری رحمان نے کہا کہ ہم ڈرافٹ کی لینگویج پر باہر نہیں آئے ڈرافٹ کی لینگویج ہم منیج کرلیتے، وسیع تر قومی مفاد میں ہم ان کے ساتھ بات کرنے کے لئے بیٹھے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قیمت پیپلز پارٹی نے ادا کی، ہم نے بڑی مشکل سے یہ اسپیس نکالی تھی، لگ تو رہا ہے کہ معاملات آخری آپشن کی طرف جارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی