i پاکستان

خانیوال میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرگئی، دو مزدور شدید زخمیتازترین

October 05, 2026

خانیوال کے علاقے حویلی کورنگا میں زیر تعمیر مکان کی چھت کام کے دوران اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں دو مزدور ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مزدور زیر تعمیر مکان کی چھت پر کام کر رہے تھے کہ اچانک چھت گر گئی اور دونوں مزدور ملبے تلے دب گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبہ ہٹا کر دونوں مزدوروں کو نکال لیا۔ریسکیو 1122 نے زخمی مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی