i پاکستان

خانیوال ،کار پر فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحقتازترین

June 15, 2026

خانیوال میں ملتان روڈ پر واقع نیازی چوک کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے میںدو بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق ذکا اللہ اپنے بھائی اور رشتہ داروں کے ہمراہ عدالتی پیشی کے سلسلے میں جا رہے تھے کہ نیازی چوک پر پہلے سے گھات لگائے نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت چار افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس تھانہ سٹی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی