i پاکستان

خان پور،مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار، ناجائزاسلحہ بر آمدتازترین

May 21, 2026

خانپور میں تھانہ سٹی پولیس اور ڈاکوئو ں کے درمیان مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق پولیس پارٹی نے ناکہ بندی پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو مسلح ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک نامعلوم الاسم ڈاکو ہلاک ہو گیا جس کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، ڈی پی او عرفان علی سموں نے اس اہم کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی