حکومتی سینیٹر ناصربٹ نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کو ساتھ پاکستان چلنے کی پیشکش کر دی۔ ن لیگی سینیٹر ناصر بٹ نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے پیشکش کی کہ عمران خان کے بیٹے پاکستان چلیں انہیں کوئی گرفتار نہیں کرے گا۔سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان پاکستان دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں، ان پر ایسا رویہ اپنانے پر مقدمہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ قاسم اور سلیمان کے پاس نائیکوپ کارڈ ہے میں ان کو دعوت دیتا ہوں کہ میرے ساتھ پاکستان چلیں، دراصل عمران خان کے بیٹے پاکستان جانا ہی نہیں چاہتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بہتری آتی ہے تو اڈیالہ جیل میں بیٹھے ایک شخص کی پارٹی خوش نہیں ہوتی، پی آئی اے کا پروازوں کا لندن آنا ملک کی بہتری کی نشانی ہے، پی ٹی آئی کے وزیر کے بیان نے ایئر لائن بند کروا دی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی