سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی اپیل کی، اور کسی بھی اقدام سے گریز کرنے کا کہا ہے۔فضل الرحمن نے کالعدم کمیٹی کو پیغام دیا کہ بلاول بھٹو زرداری بھی مسئلے کے حل کے لیے مصروف ہیں، انہیں حکومت سے بات کے لیے کچھ مہلت چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بلاول چاہتے ہیں خون خرابہ اور فسادات نہ ہوں۔سربراہ جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ مثبت پیش رفت کشمیر، پاکستانی اور کشمیری عوام کے درمیان باہمی اعتماد کے لیے ازحد ضروری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی