i پاکستان

کے پی پولیس میں انویسٹی گیشن اور آپریشن ونگ الگ الگ کرنے کا فیصلہتازترین

August 03, 2026

خیبر پختونخوا پولیس میں انویسٹی گیشن اور آپریشن ونگ مکمل طور پر الگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا ہے کہ انویسٹی گیشن کو انتظامی و مالی خودمختاری دی جائے گی، انویسٹی گیشن ونگ کو اے آئی جی سے ضلعی سطح تک الگ کمانڈ سٹرکچر دیا جائے گا، اصلاحات سے کرمنل جسٹس سسٹم میں شفافیت اور بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پراسیکیوشن سسٹم کو مزید مضبوط اور جوابدہ بنانے جا رہی ہے، پراسیکیوشن کی ناقص کارکردگی پر ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا، پولیس انویسٹی گیشن کو آپریشن ونگ سے مکمل انتظامی آزادی دی جائے گی، اصلاحات کے بعد ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے پر خصوصی توجہ ہوگی۔صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ انویسٹی گیشن ونگ کو مالی اور انتظامی خودمختاری فراہم کی جائے گی، پولیس ایکٹ ترمیمی بل کا مسودہ جلد حتمی شکل دے دیا جائے گا، ضلعی، ریجنل اور صوبائی سطح پر الگ انویسٹی گیشن چین قائم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اصلاحات سے جرائم کی روک تھام اور عوام کو بہتر انصاف کی فراہمی متوقع، تفتیشی نظام کی بہتری سے ملزمان کی بریت کی شرح کم کرنے کی کوشش ہے، جدید پولیسنگ کے لیے انویسٹی گیشن کا آزاد نظام ناگزیر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی