i پاکستان

کے پی میں سرکاری ملازمین کے الائو نس میں10فیصد اضافے کا فیصلہتازترین

July 18, 2026

خیبرپختونخوا حکومت نے ٹریژری ملازمین کے آڈٹ اینڈ اکائو نٹس الائو نس میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹریژری ملازمین کے آڈٹ اینڈ اکائو نٹس الائونس میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آڈٹ اینڈ اکائونٹس الائو نس 20 فی صد سے بڑھا کر 30 فیصد کر دیا گیا ہے، اس اضافے کی منظوری صوبائی کابینہ نے دی تھی، اب ٹریژری سروس ملازمین کو تیس فی صد آڈٹ اینڈ اکائو نٹس الائو نس ملے گا۔اعلامیے کے مطابق الائونس صرف ٹریژری سروس کے اہل ملازمین کو دیا جائے گا، اور یہ الائو نس انکم ٹیکس کے تابع ہوگا، پنشن، گریجویٹی، کمیوٹیشن کا حصہ نہیں ہوگا۔معطلی یا 120 روز سے زائد رخصت کے دوران الانس قابل ادائیگی نہیں ہوگا، مارکیٹ بیسڈ یا کنٹریکٹ پے پیکیج پر تعینات ملازمین الائونس کے اہل نہیں ہوں گے۔ جب کہ محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے جاری سابقہ تمام نوٹیفکیشنز اور احکامات منسوخ کر دئیے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی