i پاکستان

کے پی میں سرکاری اسکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا اعلان،ٹائم ٹیبل پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایتتازترین

March 30, 2026

خیبرپختونخوا میں سرکاری اسکولوں کیلئے نیا ٹائم ٹیبل جاری کردیا گیا۔جاری اعلامیے کے مطابق پرائمری اسکولوں میں حاضری صبح 7:30 بجے جبکہ چھٹی دوپہر 1:35 پر ہوگی۔ اسمبلی میں طلبا کی اخلاقی تربیت، مختلف موضوعات پر تقاریر اور عملی سرگرمیاں لازمی قرار دیدی گئی ہے۔اسکولوں میں طلبا کو ہفتے میں تین دن تقاریر اور تین دن خاکوں کے ذریعے اخلاقی تعلیم دینے، اسکول سربراہان کو ہر ہفتے کے آخری ورکنگ ڈے پر بزمِ ادب کے انعقاد کی کی ہدایت کی گئی ہے۔بزم ادب کے بعد آخری تین پیریڈز میں اسٹاف میٹنگ اور رجسٹرز مکمل کئے جائیں گے، اساتذہ کی کمی یا طویل رخصت کی صورت میں ہیڈز اور سبجیکٹ اسپیشلسٹ کلاسز لیں گے، تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو سکولوں میں ٹائم ٹیبل پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی