خیبرپختونخوا میں 2018 سے ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں کو بقایاجات کی ادائیگی کا فیصلہ کیا گیاہے ۔محکمہ خزانہ نے متعلقہ افسران کو جلد واجبات کے بل کلیئر کرنے کی ہدایت کردی ۔آئی جی آفس سے جاری بیان کے مطابق محکمہ خزانہ کے پاس پولیس اہلکاروں کی واجبات ادا کرنے کے لئے فنڈز دستیاب ہیں۔واضح رہے خیبرپختونخوا میں پولیس اہلکاروں کی اپ گریڈیشن 2018 میں ہوئی تھی، اپ گریڈیشن کے باوجود پولیس اہلکاروں کو واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی تھی پولیس اہلکاروں نے واجبات ادا نہ کرنے پر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔عدالت کے حکم پر ان تمام پولیس اہلکاروں کی واجبات کی ادائیگی کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی