i پاکستان

کے پی حکومت کا موقف غیر تسلی بخش قرار، بلدیاتی انتخابات کیلئے مزید مہلت دینے کا مطالبہ مستردتازترین

April 15, 2026

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 180 دن کی مہلت دینے کا خیبر پختونخوا حکومت کا مطالبہ مسترد کردیا۔صوبائی حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے قبل نئی قانون سازی، موسمی و انتظامی چیلنج اور امن وامان کے پیش نظر وقت مانگا تھا۔تاہم الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 180 دن کی مہلت دینے کا خیبر پختونخوا حکومت کا مطالبہ مسترد کردیا۔ذرائع کے مطا بق الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ حلقہ بندیوں کے لئے صوبائی حکومت کی مشاورت لازمی نہیں، موسم اور سکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر عمل میں تاخیر قابل قبول نہیں، صوبائی حکومت کا موقف غیر تسلی بخش ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی