i پاکستان

کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکانتازترین

May 06, 2026

کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 63 ارب 94 کروڑ روپے کا بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔نیپرا کی جانب سے جاری ا اعلامیے کے مطابق ڈسکوز نیکیلنڈر سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے، درخواست کی 19 مئی کو سماعت کی جائے گی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ جنوری تا مارچ کیپسٹی چارجز کی مد میں 36 ارب 83کروڑ 70 لاکھ روپے کمی ہوئی، سسٹم کے استعمال کے چارجز ومارکیٹ آپریشن فیس کی مد میں 11 ارب 24 کروڑ روپے کمی ہوئی۔ڈسکوز کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انکریمنٹل یونٹس کی مد میں 23 ارب 51 کروڑ روپے کمی کی درخواست ہے، صارفین کو ریلیف فراہمی کا حتمی فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی