کے الیکٹرک نے 17 گھنٹوں بعد دھابیجی پمپنگ سٹیشن کی بجلی بحال کر دی ۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق تھرڈ فیز، فورتھ فیز اور کے تھری پمپس ہائوس کے ایک فیڈر کی بجلی بحال کر دی گئی، جبکہ کے تھری پمپس ہائوس کے ایک فیڈر کی بجلی تاحال بحال نہیں ہوسکی۔کے تھری پمپس ہائوس کے ایک فیڈر کی بجلی بحال کرنے کیلئے کے الیکٹرک کے اقدامات جاری ہیں۔ترجمان کے مطابق بجلی بحال ہوتے ہی متاثرہ 10 میں سے 8 پمپس فعال کر دیئے گئے، پمپس فعال ہونے کے بعد پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی۔واٹر کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا کہ بجلی کے بریک ڈائون کے باعث شہر کو 198 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صبح 6 بجے کے الیکٹرک کے سسٹم میں کیبل فالٹ کے باعث دھابیجی پر بجلی کا بڑا بریک ڈان ہوا تھا، بجلی کے بریک ڈان کے باعث دھابیجی کے 21 میں سے 10 پمپس غیر فعال ہوگئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی