i پاکستان

جسٹس قاضی فائز نے عدلیہ میں بیرونی مداخلت کے دروازے کھولے، جسٹس منصورتازترین

October 25, 2024

سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے فل کورٹ ریفرنس میں شرکت سے انکار کردیا، جسٹس منصور علی شاہ نے رجسٹرار کو مراسلے کے زریعے آگاہ کردیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے مراسلے میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں ریٹائرڈ ہونے والے چیف جسٹس کو ان کی خدمات پر ان کے اعزاز میں ریفرنس دیا جاتا ہے، ماضی میں جب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اختیارات کو غلط استعمال کیا تو ان کے ریفرنس میں بھی شرکت سے انکار کیا، آج بھی میں انہی وجوہات کی بنا پر ریفرنس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔انہوں نے مراسلے میں مزید کہا ہے کہ بلکہ آج وجوہات زیادہ پریشان کن ہے، چیف جسٹس کا بنیادی فرض شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے اور سب کو انصاف فراہم کرنا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسی نے عدلیہ میں بیرونی مداخلت روکنے کے بجائے اس کے دروازے کھولے۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے مداخلت روکنے کے لیے جزبہ دکھایا اور نہ ہی اخلاقی جرات کا مظاہرہ کیا، جسٹس قاضی فائز عیسی نے عدلیہ کو کمزور کرنے اور اپنے قوانین بنانے کو مناسب گرائونڈ دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی