i پاکستان

جسٹس قاضی فائز عیسی ایکسٹینشن اور آئینی عدالت کا عہدہ نہیں لینا چاہتے ،رانا ثنااللہتازترین

October 08, 2024

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور و مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی ایکسٹینشن اور آئینی عدالت کا عہدہ نہیں لینا چاہتے،آئینی ترامیم کا مقصد چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو لانا یا اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ کا راستہ روکنے کی کوشش نہیں ہے، حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔۔ایک انٹرویومیں چیف جسٹس کی مدت ملازمت یا ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کے سوال پر رانا ثنااللہ نے کہا کہ پارٹی کی سطح پر یہ فیصلہ ہوا ہے کہ اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے بعد ہی آئینی ترمیم کا مسودہ کابینہ سے منظور کروانے کے بعد ہی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی کہا تھا کہ قاضی فائز عیسی اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں لینا چاہتے، ان کے بارے میں بار بار یہ کہنا کہ وہ توسیع لے رہے ہیں، درست نہیں ہے، اس بارے میں بات کرنا بھی غیر ضروری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی