i پاکستان

جنوبی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے 249 فری میڈیکل کیمپس، 15 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئےتازترین

October 05, 2026

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جنوبی بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ جاری ہے، ستمبر 2026 کے دوران مختلف علاقوں میں 249 مفت طبی کیمپس منعقد کئے گئے۔فری میڈیکل کیمپس تربت، مند، ہوشاب، دشت، خاران اور ماشکیل کے دورافتادہ علاقوں میں لگائے گئے، جہاں 15 ہزار 489 مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی۔کیمپس میں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں، جبکہ بچوں، خواتین اور بزرگوں پر خصوصی توجہ دی گئی۔سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے دورافتادہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی عوامی خدمت کے سلسلے کی کڑی قرار دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی