جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے واقعے میں دو پاکستانی جاں بحق ہوگئے،ایک نوجوان کا تعلق منڈی بہائوالدین جبکہ دوسرے کا تعلق لاہور سے بتایا جا رہا ہے ۔منڈی بہائوالدین کا سعادت بلہڑ جنوبی افریقہ میں اپنے ملازم رضوان کے ہمراہ اپنی موبائل شاپ بند کرکے گھر جا رہا تھا کہ ملزمان نے جوہانسبرگ کے علاقے کیو ٹون کے قریب گاڑی پرفائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجہ میں دونوں نوجوان موقع پرجاں بحق ہوگئے ۔ جنوبی افریقہ پولیس نے جائیوقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کردی،اہلخانہ کے مطابق دو ماہ قبل مقتول سعادت کے دو کزنز سمیت چار پاکستانی نوجوانوں کوجنوبی افریقہ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی