جھنگ میں چارروز قبل تشویشناک حالت میں اسپتال لائی جانے والی لڑکی دم توڑ گئی۔تفصیل کے مطابق سلطان کالونی کی رہائشی لڑکی 4 جون کو گھرسے کپڑے لینے نکلی تھی، اتوار کو نامعلوم شخص نے فون پر والدین کو اطلاع دی کہ 3 افراد ان کی بیٹی کو بیہوشی کی حالت میں اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے۔لڑکی ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیر علاج تھی جہاں وہ دم توڑ گئی ہے جب کہ پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئے گی،سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور تلاش شروع کردی گئی ہے۔دوسری جانب لڑکی کے والد نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی