i پاکستان

جنگ کا 12واں روز ، پاکستان سے مشرق وسطی کی مزید83 پروازیں منسوختازترین

March 11, 2026

امریکہ اسرائیلی کی ایران کیخلاف جنگ کے 12واں روز بھی پاکستان سے مشرق وسطی کی مزید83 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ کراچی سے دوحہ، بحرین، دبئی اور ابوظبی کی 18 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ لاہور سے دوحہ، کویت، دبئی، شارجہ اور ابوظبی کی 22 پروازیں منسوخ کی گئیں، اسی طرح اسلام آباد سے بھی دوحہ، کویت، بحرین، ابوظبی اور ریاض کی 19 پروازیں منسوخ ہوئیں۔پشاور سے مشرق وسطی کی 16 پروازیں منسوخ جبکہ 8 آپریٹ کی جارہی ہیں۔ کراچی سے 14، لاہور 13 اور اسلام آباد سے مشرق وسطی کی 20 پروازیں آپریشنل ہیں، ملک کے تمام ائیرپورٹس سے مشرق وسطی کی 72 پروازیں آپریشنل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی