پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ جنگ بندی میں صدر زرداری کا بھی پسِ پردہ کردار رہا۔ایک انٹرویو میں شیری رحمان نے کہا کہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی کہ آخری وقت میں کسی معاملے پرثالثی کی گئی ہو۔شیری رحمان نے کہا کہ سب نے پاکستان کی جنگ بندی کی کوششوں کو سراہا، پاکستان جہنم کے دہانے سے دنیا کو واپس لایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر جنگ جاری رہتی تو اس کے تباہ کن نتائج ہونے تھے، کل بھارت میں صف ماتم بچھا، جنگ بندی ان کے مفاد میں بھی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی