i پاکستان

جمہوریت الیکشن کا نام نہیں بلکہ ایک سیاسی تسلسل ہے جس کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے، جسٹس (ر)مقبول باقرتازترین

July 29, 2026

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا ہے کہ جمہوریت الیکشن کا نام نہیں بلکہ ایک شعوری اور سیاسی تسلسل ہے، جس کیلئے آزاد صحافت ناگزیر ہے۔ انہوں نے یہ بات کراچی پریس کلب میں "پریس کی آزادی اور میڈیا کو درپیش چیلنجز" کے موضوع پر سیمینار سے خطاب میں کہی ۔سیمینار کے مہمانِ خصوصی سپریم کورٹ کے سابق جج اور سابق نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر تھے۔ مقررین نے پاکستان میں صحافت کو درپیش سنگین مسائل، اظہارِ رائے کی آزادی پر پابندی اور میڈیا ورکرز کو درپیش معاشی بحران پر روشنی ڈالی۔ نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ناصر منصور کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کی لڑائی ایک صحافی کے لئے دہری لڑائی ہے۔ سیمینار کے صدر حسین نقی کا کہنا تھا اسٹوڈنٹس میں لیڈر شپ کو فروغ دیا جائے تو تب ہی قومی سطح کے سیاسی رہنما پیدا ہوتے ہیں۔ شرکا نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے فوری طور پر میڈیا انڈسٹری میں بے روزگاری، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور سنسرشپ کے خاتمے کیکیلئے عملی اقدامات کریں تاکہ ملک میں آزادانہ صحافت کا ماحول بحال ہو سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی