i پاکستان

ججزکی دیگر کورٹس منتقلی، عدلیہ پر انتظامیہ کے کنٹرول کو ظاہر کرتا ہے، بیرسٹرگوہرتازترین

April 28, 2026

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے منگل کو جوڈیشل کمیشن اجلاس کی کارروائی میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ججزکی دیگر کورٹس منتقلی کا معاملہ عدلیہ پر انتظامیہ کے کنٹرول کو ظاہر کرتا ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹرگوہر نے کہا جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کے حوالے سے سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ۔ بیرسٹرگوہر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی دیگر کورٹس منتقلی پر غو ر ایک غیرمعمولی اقدام ہے۔ 50 سال میں کسی ہائیکورٹ جج کواسکی رضامندی کے بغیردوسری ہائیکورٹ منتقل نہیں کیا گیا۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ یہ اقدام من مانا،غیرمنصفانہ اورسزا دینے کی عکاسی کرتا ہے، یہ عدلیہ پر انتظامیہ کے کنٹرول کو ظاہر کرتا ہے، ہم اس اقدام کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، پہلے سے تقسیم شدہ عدلیہ میں ججز کو آزادانہ طور پر اپنے فرائض انجام دینے دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی