i پاکستان

ججز تعیناتی کیلئے آئینی ترامیم پر پی ٹی آئی کا موقف پہلے سے بالکل برعکس ہے، اکبر ایس بابرتازترین

October 18, 2024

پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم میں ججز کی تعیناتی کا معاملہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے، جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف کا آج کا موقف پہلے سے بالکل برعکس ہے۔جاری کیے گئے بیان میں پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پارٹی کا موقف پارٹی کی تشکیل کے ادوار میں طویل مشاورت کے بعد طے کیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا بنیادی تفصیلی منشور کئی ماہ کی کاوش کے بعد اپریل 1999 میں جاری کیا گیا۔اکبر ایس بابرنے کہا ہے کہ منشور کو پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین و دیگر اراکین نے مشاورت کے بعد منظور کیا تھا۔انہوں نے بتایا ہے کہ اس منشور کے صفحہ نمبر 29 پر درج ہے کہ ججز کی تعیناتی کے لییجوڈیشل کمیشن قائم ہو گااکبر ایس بابر کا مزید کہنا ہے کہ منشور کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان کریں گے۔پی ٹی آئی کے بانی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ منشور کے مطابق کمیشن میں ممبرانِ پارلیمنٹ اور بار کے نمائندے شامل ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی