i پاکستان

ججز کے خلاف شکایات پر غور کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 14 مئی کو طلبتازترین

May 07, 2026

ججز کے خلاف مختلف شکایات کے معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 14 مئی کو طلب کیا ہے۔اجلاس میں ملک بھر کی ہائیکورٹ کے 21 ججز کیخلاف شکایات پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان شرکت کریں گے، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم سمیت کونسل کے دیگر ممبران بھی شریک ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی