i پاکستان

جی ٹی روڈ بلاک اور توڑ پھوڑ کرنے کا الزام،وزیراعلی کے پی اور دیگر رہنمائوں کیخلاف مقدمہ درجتازترین

October 07, 2024

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ترنول جی ٹی روڈ بلاک اور توڑ پھوڑ کرنے پر وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور دیگر رہنمائوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی، عامر مغل، عمر ایوب اور بیرسٹر سیف کو بھی نامزد کیا گیا ہے جبکہ 350 کے قریب نامعلوم کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔مقدمہ دہشت گردی اور اقدام قتل سمیت 14 سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں اعظم سواتی پر مالی معاونت اور علی امین پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس ملازمین پر فائرنگ کرکے یرغمال بنا کر حبس بے جا میں رکھا گیا، گرفتار ملزمان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ہے ہر صورت ڈی چوک پہنچنا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماں و کارکنوں پر لاہور میں بغاوت اور دہشت گردی کا مقدمہ کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی