i پاکستان

جی بی میں پی پی کی برتری متنازعہ بنانے کیلئے نتائج میں تاخیر و تبدیلی کی جا رہی ہے، نیر بخاریتازترین

June 08, 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نیر بخاری نے الیکشن کمیشن سے گلگت بلتستان کے تمام زیرِ التوا انتخابی نتائج فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔نیر بخاری نے اپنے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی انتخابی برتری کو متنازع بنانے کے لیے نتائج میں تاخیر اور تبدیلی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جی بی اے 16 اور جی بی اے 17 سمیت کئی حلقوں میں کامیابی کے باوجود نتائج روکے گئے۔نیر بخاری کا کہناتھاکہ گلگت بلتستان کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی منظم سازش جاری ہے اور جن نشستوں پر پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کر چکی ہے، وہاں نتائج کے اعلان میں بلاجواز تاخیر کی جا رہی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عوامی مینڈیٹ چرانے کی کوششیں بند نہ کی گئیں تو پیپلز پارٹی احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی