i پاکستان

جی بی الیکشن، اسلامی تحریک پاکستان اور استحکام پارٹی پاکستان میں اتحادتازترین

May 19, 2026

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے،اسلامی تحریک پاکستان نے استحکام پارٹی پاکستان سے ہاتھ ملالیا۔ سکردو اسلامی تحریک کے امیدوار وزیر الیاس استحکامِ پاکستان پارٹی کے حق میں دستبردارہوگئے،آئی ٹی پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیرمیثمی نے گلگت بلتستان سات سکردو کے حلقہ نمبرایک کی نشست پرراجہ جلال کی حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔راجہ جلال حسین نے انتخابی اتحاد کے بعد سیاسی پوزیشن کو مزید مستحکم قرار دیا انتخابات کی تاریخ نزدیک آ نے کے ساتھ ہی سیاسی درجہ حرارت بڑھتا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی