i پاکستان

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت 19 مئی تک ملتویتازترین

May 05, 2026

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت 19 مئی تک ملتوی ہوگئی ۔سماعت کے دوران شیخ رشید احمد سمیت متعدد ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے حاضری لگانے کے بعد ملزمان کو واپس جانے کی اجازت دے دی۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، لیگل ٹیم کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے درخواست بھی دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات پر قانونی مشاورت کیلئے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے، لہذا انہیں ملاقات کی اجازت دی جائے۔سماعت امجد علی شاہ نے کی، مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کے علاوہ شاہ محمود قریشی، علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز نامزد ملزمان میں شامل ہیں۔عدالتی کارروائی کے دوران اب تک مجموعی طور پر 45 گواہان کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی