i پاکستان

جڑانوالہ، ٹرک اور موٹر سائیکل رکشہ میں خوفناک تصادم، 2 نوجوان جاں بحق، 3 شدید زخمیتازترین

August 03, 2026

جڑانوالہ میں اڈہ جوہل کے قریب ٹرک اور موٹرسائیکل رکشہ کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ 20 سالہ تنویر اور 18 سالہ اعظم علی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا۔زخمیوں میں 25 سالہ عبداللہ، 30 سالہ آفاق اور 40 سالہ محسن شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی