جڑانوالہ میں ستیانہ کے نواحی گائوں 34 گ ب میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک شخص قتل اور دوسرے کو زخمی کر دیا۔ذرائع کے مطابق مخالفین کی فائرنگ سے قتل ہونے والے کی شناخت 25 سالہ یاسر کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کے واقعے میں مقتول کا والد یاسین شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو ٹیم نے فوری ہسپتال منتقل کر دیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے جس کے بعد اب ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی