i پاکستان

جامعہ کراچی مالی بحران کا شکار، وائس چانسلر کا چیف سیکرٹری سندھ کو خطتازترین

May 12, 2026

جامعہ کراچی کے مالی بحران کا شکار ہونے کے پیش نظر وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے چیف سیکرٹری سندھ کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے خط لکھا ہے جس میں حکومت سندھ سے خصوصی بیل آئوٹ گرانٹ کی درخواست کی گئی ہے ۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ملازمین کے کرایہ الائونس میں 85 فیصد اضافے سے جامعہ کو اضافی بوجھ کا سامنا ہے، ملازمین کے ہائوس الائونس کے مسئلے کو فوری حل کیا جائے۔خیال رہے کہ جامعہ کراچی میں الانسز کے معاملے پر اساتذہ کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے کلاسز کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے جس کے باعث کئی پرچے ملتوی ہو چکے ہیں اور ہزاروں طلبہ کا مستقبل دا ئوپر لگا ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی