i پاکستان

جامعہ کراچی کے پروفیسر عارف خان ساقی پر تشدد میں ملوث مزید 2 ملزمان گرفتار،تعداد5ہوگئیتازترین

September 09, 2026

کراچی میں جامعہ کراچی اسلامک لرننگ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین عارف خان ساقی پر تشدد کے معاملے میں پولیس نے مزید دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، کیس میں گرفتار ملزمان کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں سیکیورٹی گارڈز گل شیر اور تاج محمد شامل ہیں، جبکہ شوکت علی، عمران علی اور غلام عمر کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے، واقعے میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز سچل تھانے میں پروفیسر عارف خان ساقی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، مقدمہ تشدد، حراساں کرنے اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت ایک نامزد سمیت 3 سے 4 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق پروفیسر عارف خان ساقی صبح اپنے بھتیجے وحید الرحمن کے ساتھ جامعہ کراچی جارہے تھے کہ صفورا چورنگی کے قریب ایک ریسٹورنٹ سے ڈبل کیبن گاڑی نکل رہی تھی۔ گاڑی میں سوار گارڈ نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا، جبکہ ڈبل کیبن کے ڈرائیور نے گاڑی سیدھی کرتے ہوئے ان کی گاڑی کے بونٹ کو ٹکر مار دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی