i پاکستان

جعلی بینک اکائونٹس کیس ،وفاق نے انور مجید اور حسین لوائی سمیت 13 ملزمان کی بریت کیخلاف اپیلیں واپس لے لیںتازترین

October 09, 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری کے ساتھ جعلی بینک اکائونٹس کیس کے شریک ملزمان انور مجید اور حسین لوائی سمیت 13 ملزمان کی بریت کے خلاف اپیلیں واپس لے لی گئیں۔وفاقی حکومت کے فیصلے پر سندھ ہائی کورٹ کے ججز نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ اپیلیں کیوں واپس لے رہے ہیں؟ وفاق کے وکیل نے اس پر کہا انہیں ایسا ہی کہا گیا ہے، وفاق کے وکیل کے جملے پر ججز مسکرا دیئے۔یاد رہے کہ تمام 13 ملزموں کو بینکنگ کورٹ نے 17 ستمبر 2026 کو بری کیا تھا، کیس کے ملزمان میں آصف علی زرداری، فریال تالپور، انور مجید، غنی مجید ،حسین لوائی، طحہ رضا اور دیگر شامل تھے۔ایف آئی اے نے شواہد نہ ملنے کا کہہ کر فریال تالپور کا نام ضمنی چالان سے نکال دیا تھا، عدالت نے وفاق کی درخواست منظور کرکے اپیلیں نمٹا دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی