ایران کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کیلئے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد پہنچ گئے ۔اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا استقبال آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اور پاکستان مین امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور دیگر حکام نے کیا۔ جے ڈی وینس نے پاکستان پہنچنے پر فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کے ساتھ خوشگوار ماحول میں گفتگو کی ؎ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی امریکی وفد کے طیارے کے گرد پاکستان ائیر فورس کے چھ ایف 16 طیاروں نے حصار بنایا، جس کے بعد امریکی وفد کے طیارے نے نور خان ایئر بیس پر لینڈنگ کی جہاں وفد کی اسلام آباد آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
پاکستان پہنچنے کیلئے لیے امریکی نائب صدر کے طیارے نے مشرقِ وسطی کے ممالک کی فضا کو نظر انداز کر کے طویل راستہ اختیار کیا، میری لینڈ سے روانگی کے بعد طیارے نے پیرس میں ڈھائی گھنٹے اسٹاپ اوور کیا۔پرواز پاکستانی وقت صبح 3 بجے پیرس سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی، امریکی نائب صدر کے طیارے نے طویل افغان کی فضائی حدود استعمال نہیں کی۔طیارہ جارجیا، آذربائیجان، ترکمانستان، تاجکستان کے راستے پاکستان پہنچا، جو چترال کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔نائب امریکی صدر کے خصوصی طیارے نے 10 بج کر 33 منٹ پر نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی