i پاکستان

ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کردی گئیتازترین

April 11, 2026

ڈیزل کی قیمتوں میں 135 روپے کمی کے بعد پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں پچیس فیصد کمی آگئی۔ذرائع کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹرز کی طرف سے ازخود کرایوں میں کمی کی گئی، محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی طرف سے باضابطہ کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، تاہم ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد فوری طور پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا۔ قبل ازیں گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے کرایوں میں 40 فیصد کمی کر دی گئی ہے، جبکہ منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے بھی 25 فیصد کرایوں میں کمی کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری کر دیا گیا ہے، جبکہ کرایوں میں مزید کمی کے حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ نے ٹرانسپورٹرز کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی