i پاکستان

یورپی یونین نے پاکستان کیلئے 16 کروڑ یورو قرض کی منظوری دیدیتازترین

April 29, 2026

یورپی یونین نے پاکستان کیلئے 16 کروڑ یورو قرض کی منظوری دیدی۔ پاکستان کو یہ رقم یورپی انویسٹمنٹ بینک کے ذریعے فراہم کی جائے گی، 10 کروڑ یورو سندھ میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے استعمال ہوں گے۔ سندھ میں 2022 کے متاثرین کیلئے 21 لاکھ گھر تعمیر کیے جائیں گے، رقم سے صوبے میں قدرتی آفات سے محفوظ گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق 6 کروڑ یورو کراچی میں پانی کی سپلائی بہتر کرنے پر خرچ ہوں گے، رقم واٹر انفراسٹرکچر میں بہتری کے لیے استعمال ہو گی۔ خیال رہے کہ یورپی انویسٹمنٹ بینک کی 10 سال بعد پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی