i پاکستان

یومِ مزدورکے موقعپر سعودی عرب کا پاکستانی محنت کشوں کو خراجِ تحسین اور اظہارتشکرتازترین

May 02, 2026

یومِ مزدور کے موقع پر سعودی عرب نے مملکت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے پاکستانی مزدوروں کا دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔یومِ مزدور کے موقع پر سعودی عرب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں پاکستانی محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے تمام پاکستانی مزدور ہمارے دوست ہیں، جن کی قربانیوں کی بدولت ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ ویڈیو میں مزید کہا گیا کہ ان محنت کشوں کے خلوص اور محنت سے ہی مملکت کو کامیابی حاصل ہوتی ہے۔پیغام میں لیبر ڈے کی مناسبت سے پاکستانی مزدوروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی