متحدہ عرب امارات میں تعینات پاکستانی سفیرشفقت علی خان کو آرمینیا کے پہلے سفیر کے طورپر مقرر کرد یا گیا ۔ شفقت علی خان آرمینیا میں بطور غیرمقیم سفیرذمہ داریاں نبھائیں گے۔شفقت علی خان نے آرمینیا کے صدرکو سفارتی اسناد پیش کیں اور انہوں نے آرمینیا کے وزیرخارجہ ارارات مرزویان سے ملاقات بھی کی۔یاد رہے کہ پاکستان اور آرمینیا نے 31 اگست 2025 کو باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی